اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسیا الیوم کے مطابق تیونس کے "موزیک" ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ تیونس میں ایک سیکیورٹی آپریشن کے دوران داعش کے اہم رہنما "ابی البراء" جو ملک کے وزیر داخلہ اور قومی اور سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث گروہ کا سرغنہ تھا، گرفتار ہوا ہے۔
"موزیک" ریڈیو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ انتہائی خطرناک دہشت گرد صوبہ "المنستیر" کا رہائشی ہے جس کی عمر 25 سال بتائی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، یہ سیکورٹی آپریشن قومی فوج کے زیر انتظام انسداد دہشت گردی فورس کے ذریعے سے دہشت گردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے عمل میں آیا تھا جو ایک دو ماہ کی نگرانی اور تلاشی کی کارروائیوں کے بعد بالآخر تیونس میں تکفیری دہشت گرد گروہ کے اہم رہنما کی گرفتاری پر ختم ہوا۔
کہا جاتا ہے کہ ابی البراء بہت عرصے سے المنستیر میں چھپا ہوا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲