اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مقبوضہ بیت المقدس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ تل ابیب کی ایک سڑک پر کھڑی کار میں ہوا جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے کے صہیونیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ یہ دہشت گردانہ کارروائی ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق اسرائیل نے غرب اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے درمیان قائم گزرگاہوں کو فوری طور پر بند کردیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ گزرگاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ صیہونیوں کے ایک تہوار کی وجہ سے کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ پیر کی شام تک جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲