اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ جابری انصاری نے کہ جو یمن اور شام کے بحرانوں کے بارے میں مشاورت کرنے کی غرض سے برسلز گئے ہیں، اتوار کے دن ہلگا اشمید کے ساتھ ملاقات اور ان دونوں ممالک کے بحرانوں اور المناک انسانی صورتحال کے بارے میں گفتگو کی۔
جابری انصاری نے اس ملاقات میں صنعا پر سعودی عرب کی حالیہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ یمنی عوام کے وحشیانہ قتل عام کا سلسلہ جاری رہنے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہےکہ یمن اور خطے میں سعودی عرب کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے ۔
جابری انصاری نے اس طرح کے اقدامات پر عالمی برادری کی جانب سے توجہ دیے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے سعودی عرب کے مظالم کے خلاف یورپی یونین کے واضح رد عمل کا بھی مطالبہ کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے سیاسی حل کو ہی شام کے بحران کے خاتمے کا واحد حل قرار دیا۔
ہلگا اشمید نے بھی اس ملاقات میں یمن کے دارالحکومت صنعا پر آل سعود کی حالیہ بمباری پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے ایک بیان جاری کر کے یمنی شہریوں پر کئے جانے والے حملے کی مذمت کی ہے۔
ہلگا اشمید نے مزید کہا کہ یورپی یونین اسلامی جمہوریہ ایران کے اس موقف سے مکمل طور پر متفق ہے کہ شام کا بحران صرف سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲