اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملک کے معروف دانشمند اور مفسر قرآن کریم حجت الاسلام و المسلمین حسین انصاریان نے قاسم بن حسن امامبارگاہ میں محرم الحرام کے سلسلے میں بپا کی گئی عزاداری کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام شخصیت اور ذات کے اعتبار سے تمام انسانوں سے افضل اور برتر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسان کا اپنی دنیاوی زندگی میں گناہوں سے اپنے آپ کو بچا کر رکھنا آسان کام نہیں ہے بلکہ روحانی اور ایمانی قوت و قدرت کا محتاج ہے۔ انبیاء الٰہی اور ائمہ اطہار علیہم السلام گناہوں سے معصوم تھے اسی وجہ سے وہ بہترین انسان ہیں۔
مفسر قرآن حسین انصاریان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سالارِ شہیدان امام حسین علیہ السلام بعد از نبیؐ و وصیؑ تمام مخلوقات میں سب سے افضل ہیں اور تمام انسانون کو چاہیے کہ ان کی زندگی کو اپنے لیے نمونہ قرار دے کر سعادت کے بلندیوں پر فائز ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام انبیا اور انسانوں کے درمیان حلقہ اتصال ہیں کیونکہ اگر حادثہ کربلا رونما نہ ہوتا تو انسانوں کا پیغمبرانِ الٰہی کے ساتھ رابطہ ختم ہو جاتا۔
.......
/169