اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے وزیر اعظم مودی نے اورسیز انڈین کمپلیکس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ہندوستان نے کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی وہ کسی کی زمین ہڑپنا چاہتا ہے- ان کا کہنا تھا کہ دو عالمی جنگوں میں، جن سے ہندوستان کا براہ راست کوئی تعلق بھی نہیں تھا، ڈیڑ لاکھ ہندوستانی فوجیوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں- ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں ہندوسستانی وزیر اعظم کے اس بیان کو اہم سمجھا جا رہا ہے- انہوں نے سمندر پار ہندوستانیوں کے بارے میں کہا کہ بیرون ملک مقیم ہندوستانی برادری دوسرے ملکوں کی سیاست میں شامل ہونے یا وہاں کی حکومت پر قبضہ کرنا نہیں چاہتی اور نہ ہی ایسی باتوں پر کوئی یقین رکھتی ہے- انہوں نے کہا کہ اتنی قیمت چکانے کے باوجود ہمارا ملک دنیا کو ابھی تک اپنی قربانیوں کی اہمیت کا احساس نہیں دلا پایا ہے- انہوں نے سمندر پار ہندوستانیوں کے بارے میں کہا کہ وہ پانی کی طرح ہیں اور وہ ماحول کے اعتبار سے جہاں ہوتے ہیں وہیں ڈھل جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲