1 اکتوبر 2016 - 12:50
حلب کے رہائ‏شی علاقوں پر دہشت گردوں کا حملہ، بیس شہید ساٹھ زخمی

شام کے شہر حلب پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں بیس شہری شہید اور ساٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے مسلح دہشت گرد گروہوں نے ان حملوں میں حلب کے رہائ‏شی علاقوں کو اپنے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ان شدید حملوں میں زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بعض رپورٹوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد اسّی بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حلب شام کا ایک اسٹریٹیجک شہر شمار ہوتا ہے اور یہ گزشتہ دو ہفتوں سے شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے مکمل محاصرے میں ہے۔ اس شہر کی مکمل آزادی سے مسلح دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169