اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نیویارک سے واپسی پر انقرہ پہنچے ہیں جہاں وہ چند گھنٹے قیام کے دوران اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اوغلو سے ملاقات کرکے باہمی علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے-
محمد جواد ظریف ترکی کے وزیر اعظم بینالی یلدریم سے بھی ملاقات و گفتگو کریں گے- ایران کے وزیر خارجہ ستمبر کے شروع میں بھی ترکی کے دورے پر گئے تھے اور اس ملک کے صدر رجب طیب اردوغان، وزیراعظم یلدرم اور وزیرخارجہ چاؤش اوغلو سے تفصیلی گفتگو کی تھی اور اس کے بعد، ترکی کے وزیر خارجہ ہندوستان کے دورے سے واپسی پر اچانک تہران آئے تھے اور وزیرخارجہ جواد ظریف سے بحران شام اور اس کے راہ حل کے بارے میں گفتگو کی تھی-
.......
/169