اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور آسٹریلیا کے ایوان صنعت و تجارت نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مخالف مغرب کی ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کو مشکلات کا سامنا رہا.
27 ستمبر آسٹریلیا کے وزیر تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت ' ستیون چیوبو' ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلامی جمهوریہ ایران کے دارالحکومت 'تهران' کا دورہ کریں گے.
اس دورے میں تہران میں آسٹریلین ٹریڈ کمیشن کا بهی باضابطہ دور پر افتتاح کیا جائے گا.
آسٹریلیا اور ایران کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فورمز نے اس بات پر زور دیا کہ اس کام کے لیے بینکوں سے رقم حاصل کرنا، ملازمین کی خدمات حاصل کرنا اور گودام کی سہولیات اور ساز و سامان کی خریداری پر ضرورت ہے.
آسٹریلوی اقتصادی وفد میں زراعت، صنعت، کان کنی، خدمات، بینکاری، توانائی، صحت کے شعبوں کے نمائندوں موجود ہوں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲