اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے اپنے فیس بک کے پیج پرلکھا ہے کہ اوڑی فوجی کیمپ پر حملے کا مقصد علاقے میں تشدد کا نیا ماحول اور جنگ جیسے حالات پیدا کرنا ہے - محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ اس حملے کا منصوبہ تیار کرنے والوں اور حملے کے سہولت کاروں کے لئے بھی اس کا کوئی مطلب نہیں نکلتا کیونکہ اس قسم کے حملے سے عام لوگوں کو ہی مشکلات کا سامنا پڑسکتا ہے - ان کا کہنا تھا کہ اوڑی حملے کی وجہ سے جموں کشمیر اور آس پاس کے علاقے میں تناؤ اور زیادہ پیدا ہوگا کیونکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پہلے سے ہی کشیدگی پائی جارہی ہے - انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر ہمیشہ سے ہی ہندوستان اور پاکستان کے مابین اختلاف میں پیسا جاتا رہا ہے اور اس علاقے کے لوگ گذشتہ چھے عشروں سے اس کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲