18 ستمبر 2016 - 13:38
ایرانی بحریہ کے کمانڈر کی پاکستانی فضائیہ کے نائب سربراہ سے ملاقات

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری اور پاکستانی فضائیہ کے ایئرمارشل فاروق حبیب نے ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی افریقہ میں جاری بین الاقوامی ایئروناٹیکل نمائش کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دونو ملکوں کے عسکری عہدیداوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر پریٹوریا میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔ اس سے قبل ایرانی بحریہ کے سربراہ حبیب اللہ سیاری نے پریٹوریا میں جاری ایئرو اسپیس اینڈ ڈیفنس شو کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔ایڈمرل حبیب اللہ سیاری ایک اعلی سطحی دفاعی وفد کے ساتھ گزشتہ پیر کے روز جوہانسبرگ پہنچے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز