17 ستمبر 2016 - 16:14
صہیونی حکومت جان بوجھ کر فلسطینی بچوں کو قتل کررہی ہے: فلسطینی وزیرخارجہ

فلسطین کے وزیرخارجہ نے صہیونی حکومت پرجان بوجھ کرفلسطینی بچوں کو نشانہ بنانےکا الزام لگایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے ونزوئلا میں غیروابستہ ممالک کی تنظیم کی ساتویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت جان بوجھ فلسطینی بچوں کو قتل کررہی ہے۔
انہوں نے فلسطین کی مسلسل حمایت پرغیروابستہ ممالک کی تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں فلسطینی عوام کےمطالبات اوراہداف،غاصبانہ قبضے سے ہٹ کرآزادی،صلح ،امن اوراستعماراور ذلت اورعدل وانصاف کے فقدان کے موضوع پرخطاب کیا ہے۔
ریاض المالکی نے مزید کہا ہےکہ صہیونی حکومت یہودی بستیوں کی وسیع پیمانے پرتعمیر،فلسطینی زمینوں پرقبضہ،دیوارکی تعمیر اورلوگوں کی خصوصی اورپبلک مقامات کا انہدام اورہزاروں فلسطینیوں کو زبردستی نکال باہرکرنےکا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اورغزہ کی پٹی کا ظالمانہ گھیراو سمیت فلسطینی عوام پرظلم وستم ڈھا رہی ہے جبکہ یہ اقدامات بین الاقوامی انسانی حقوق کے کھلم کھلا خلاف ہیں۔
انہوں نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے عالمی برادری کے فوری اقدام کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری اورغیروابستہ ممالک کی تنظیم سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے لیے اپنی قانونی اوراخلاقی ذمہ داریوں پرعمل کریں اوربشریت کے خلاف جنگی جرائم کا سبب بنے والے افراد کے مقابلے میں قانونی تدابیراختیارکریں اورانہیں دیگرممالک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیں اوروہ فوری طورپریہودی بستیوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے وسائل پرپابندی لگادیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169