17 ستمبر 2016 - 13:31
تہران اور ماسکو دھشتگردوں کے خلاف جنگ میں شامی حکومت کے حامی

سنئیر ایرانی سفارتکار نے اس بات پر زور دیا کہا کہ تہران اور ماسکو دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی حکومت، صدر، فوج اور قوم کی حمایت کرتے رہیں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سنئیر ایرانی سفارتکار نے شام کی موجودہ صورتحال پر روسی قیادت کے کردار اور تعمیری مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی معاہدے اور شامی حکومت کے تعاون کے باوجود اس حوالے سے امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کر رہا.
ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر کے مشیر خصوصی برائے بین الاقوامی امور 'حسین امیرعبدالہیان' نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہا کہ شام میں موجود النصرہ فرنٹ دہشتگرد تنظیم کو امریکی پشت پناہی حاصل ہے اور امریکہ نے اس دہشت گرد گروہ جس کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں موجود ہے، کو کبهی نشانہ نہیں بنایا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ شام میں آئینی صدر بشار الاسد کو ہٹانے میں بهرپور کوشش کر رہا ہے جبکہ النصرہ فرنٹ جیسی دہشت گرد تنظیم اپنے نام کو تبدیل کرکے اپنے دوسرے غیرانسانی اور دہشتگرد رفقائے کار بچا رہی ہے.
سنئیر ایرانی سفارتکار نے اس بات پر زور دیا کہا کہ تہران اور ماسکو دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی حکومت، صدر، فوج اور قوم کی حمایت کرتے رہیں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز