16 ستمبر 2016 - 16:07
ایرانی وزیر خارجہ کی ناوابستہ اجلاس کے موقع پر غیر ملکی حکام سے ملاقاتیں

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے غیر وابستہ تحریک (نام) کے وزارتی اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے سمیت مختلف غیر ملکی حکام سے ملاقاتیں کیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے غیر وابستہ تحریک (نام) کے وزارتی اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے سمیت مختلف غیر ملکی حکام سے ملاقاتیں کیں.
غیر وابستہ تحریک (نام) کے وزارتی اجلاس کے موقع محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار جعفری کیساته ملاقات کے دوران شام کی تازہ ترین صورتحال سمیت تہران اور دمشق کے درمیان باہمی تعاون کو بڑهانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے شمالی کوریائی ہم منصب ری یونگ ہو کیساته ملاقات کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران اور شمالی کوریا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا.
محمد جواد ظریف نے مصر کے سابق وزیر برائے آبادی اور یونیسکو کے امیدوار برائے ڈائریکٹر جنرل موشیرا خاطب کیساته ملاقات کے دوران عالمی صورتحال اور غیروابسطہ تحریک پر تبادلہ خیال کیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز