اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے بیلجیئم کے وزیر خارجہ دیدے رینڈرز سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
بیلجیئم کے دارالحکومت بریسلز میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس ملاقات میں ایران اور بیلجیئم کے درمیان پرامن ایٹمی تعاون کے لیے آمادگی کا بھی اظہار کیا گیا۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور بیلجیئم کے وزیر خارجہ دیدے رینڈرس نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے بعد دونوں ممالک سائنٹفک تعاون کے لیے تیار ہیں۔
فریقین نے یورپ کے ساتھ تعلقات کے فروغ نیز دوطرفہ، علاقائی اور عالمی تعاون کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی کا دورہ بریسلز یورپی یونین کے انرجی کمشنر ایرس کینیتھ کی دعوت پر انجام پارہا ہے۔
یورپی یونین کا ہیڈ کوارٹر بیلجیئم کے دارالحکومت بریسلز میں واقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲