اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی کوریا کی فضاؤں میں امریکہ کے اسٹریٹیجک بمبار طیاروں کی پروازوں کے بعد چین کی وزارت خارجہ نے کشیدگی پھیلانے والے اقدامات سے گریز کی اپیل کی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کو خطے میں کشیدگی پھیلانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ منگل کی صبح امریکہ کے دو اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے جنوبی کوریا کی فضاؤں میں پروازیں بھریں تھیں جس کا مقصد شمالی کوریا کے پانچویں ایٹمی تجربے کے مقابلے میں جنوبی کوریا کی حمایت اور خطے میں طاقت کا مظاہرہ کرنا تھا۔
شمالی کوریا نے جمعے کے روز پانچواں ایٹمی تجربہ کیا تھا جس پر بعض ملکوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲