اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے سبھی اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی ہے-
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے عیدالاضحی کی مناسبت سے اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں انہیں اور پوری امت اسلامیہ کو مبارکبادپیش کی ہے-
صدر حسن روحانی نے اپنے ان پیغامات میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان عید الاضحی اور خاص طور پر موسم حج کی معنوی اور اجتماعی برکتوں سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے اتحاد اور یگانگت کے ذریعے حقیقی اسلام کا چہرہ دنیا کے سامنے پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں پیش کرسکیں گے -
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد کو مستحکم بناکر اختلاف اور عداوتوں کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکیں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲