اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے الخلیل شہر کے جنوب میں فلسطینی اسکولوں پر حملے میں بچوں پر اشک آورگیس کا استعمال کیا جس سے متعدد فلسطینی بچےگھٹن کی کیفیت سے دوچار ہوگئے-
صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو ہی غرب اردن کے کیمپ الجلزون میں حماس کے ایک رہنما احمد زید کے گھر پر حملہ کرکے انہیں اغوا کرلیا -
اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں بھی حملے کرکے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جن میں سے چھے کا تعلق حماس سے ہے -
اس وقت اسرائیلی جیلوں میں سات ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں جن میں بہت سے فلسطینی قیدی ایسے بھی ہیں جنھیں اب تک ان کا جرم بھی نہیں بتایا گیا ہے -
۔۔۔۔۔۔۔
/169