13 جولائی 2016 - 13:20
افغانستان اور پاکستان کے طالبان کے درمیان چھڑپوں میں چھہ طالبان ہلاک

افغانستان اور پاکستان کے طالبان کے درمیان چھڑپوں میں چھہ طالبان ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند کے گورنر کے پریس ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ جھڑپیں ہلمند کے ضلع گریشک میں ہو رہی ہیں جس میں اب تک چھے طالبان مارے جا چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ پاکستانی جبکہ ایک افغان طالبان ہے۔

گزشتہ روز افغانستان سپریم پیس کونسل کے ڈپٹی چیرمین، عطا الرحمن سلیم نے بتایا تھا کہ طالبان آٹھ دھڑوں میں تقسیم ہو چکے ہیں اور ہر دھڑا اپنے جداگانہ مطالبات پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے اتنے سارے دھڑوں کے ساتھ مذاکرات کرنا انتہائی دشوار ہے۔

طالبان کے بانی سرغنہ ملا عمر کی ہلاکت کے بعد سے طالبان کی تقسیم کا عمل شروع ہوا ہے اور طالبان کے نئے سرغنہ کے انتخاب کے حوالے سے ان کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲