اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا کے حکام نے نینو ٹکنالوجی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑهانے کے حوالے سے مفاہمت کی دو یاداشتوں پر دستخظ کئے ہیں.
اسلامی جمہوریہ ایران کی نینو ٹیکنالوجی کونسل کے سیکرٹری سعید سرکار، جنوبی کوریا کی نینو ٹکنالوجی تحقیقی تنظیم کے چیئرمین جم کی بم اور ایل جی ریسرچ سینٹر کے سربراہ ہی گوک لی کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان نینوٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو بڑهانے کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے.
فریقین نے اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان نینوٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنے تجربات کے اشتراک پر اتفاق کیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲