19 جون 2016 - 11:03
اب داعش کا قابل شکست

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن علی رضا رحیمی نے کہا ہے کہ عراق کے شہر فلوجہ کی آزادی سے ثابت ہوگیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش قابل شکست ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن علی رضا رحیمی نے کہا ہے کہ عراق کے شہر فلوجہ کی آزادی سے ثابت ہوگیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش قابل شکست ہے۔

علی رضا رحیمی نے خبر رساں ایجنسی اسنا کے ساتھ گفتگو کے دوران عراق کی موجودہ صورتحال میں فلوجہ کی آزادی کو ایک اہم موڑ قرار دیا اور کہا کہ فلوجہ کی آزادی سے سب کے اندر امید پیدا ہوگئی ہے اور یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ داعش ناقابل شکست نہیں ہے بلکہ اس کو نقصان پہنچایا اور شکست سے دوچار کیا جا سکتا ہے۔

علی رضا رحیمی نے مزید کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کو مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی اور دہشت گرد گروہ داعش عراق سے بھاگنے پر مجبور ہو جائے گا۔

.......

/169