اہل یت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ 'آیت اللہ رفسنجانی' نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی پابندیوں کے خاتمے کے دور میں غیرملکی سرمایہ کاری کی فراہمی کے عمل میں تیزی لانے کی ضرورت ہے.
ان خیالات کا اظہار آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے ایران کے جنوبی علاقے میں واقع 'پارس جنوبی' توانائی ایریا کے دورے کے موقع پر اعلی صنعتی حکام کیساتہ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کے تیل شعبے میں اچہی خاصی ترقی ہوئی ہے اور تکنیکی لحاظ سے بھی ملک کو پوزیشن مستحکم ہوئی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران صدام نے ایرانی خام تیل ٹرانسمیشن لائنوں پر فضائی بمباری کرکے تباہ کیا تھا مگر ایرانی ماہرین اس مشکل وقت میں بھی پائپ لائنوں کا کام کرتے ہوئے ایران کی خام تیل برآمدات میں وقفہ نہیں آنے دیا.
آیت اللہ رفسنجانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے کا سب سے پرامن اور مستحکم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے ایران مخالف دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوئیں ہیں.
انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے بعد وطن عزیز میں سرمایہ کاری کے متعدد مواقع فراہم ہوئے جس کیلئے موجودہ ایرانی حکومت اچھی کوششیں کر رہی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲