اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کےمطابق بنگلادیش میں مقامی انتخابات کے موقع پر ، سیکورٹی ذرائع نے منگل کی رات ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم دس افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے- سات افراد پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہیں- ساحلی شہر ماتبنریا (Mathbnaria) کے پولیس سربراہ ولید حسین نے کہا کہ عدالت نے ہمیں گولی چلانے کی اجازت دی اور پولیس نے ان افراد پر گولی چلائی جنہوں نے سرد ہتھیاروں سے سیکورٹی فورسیز پر حملہ کیا تھا- اس حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں - پولیس نے بتایا ہے کہ بنگلادیش کے دیگر علاقوں میں بھی پانچ افراد مارے گئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲