اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے اپنے ایک بیان میں برسلز بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین اور حکومت بیلجیئم سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ حسین جابری انصاری نے کہا کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرنے کے لئے دنیا کو مل کر کوشش کرنا ہو گی اور دہشت گردوں کی سیاسی، نظریاتی اور مالی امداد کا سلسلہ بند کرانا ہو گا۔ قابل ذکر ہے کہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے پے درپے بم دھماکوں میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ستائیس افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲