8 جولائی 2015 - 13:36
ایران کسی کی دھمکی نہیں مانتا: محمد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے کہا ہے کہ وہ،کبھی کسی ایرانی کو دھمکی نہ دیں-

اہل بیت۰ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے کہا ہے کہ وہ،کبھی کسی ایرانی کو دھمکی نہ دیں-
بعض ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ویانا میں گروپ پانچ جمع ایک کے اجلاس کے دوران یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ، کبھی کسی ایرانی کو دھمکی نہ دیں- فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق بعض روسی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ چند روز قبل ایران کے وزیرخارجہ اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والے اجلاس کے دوران مذاکرات کے ماحول میں قدرے کشیدگی پیدا ہو گئی اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایرانی فریق کے بیانات سننے کے بعد کہا کہ اگر حالات ایسے ہی ہیں تو مذاکرات کو روک کر اپنے اپنے گھر چلے جاتے ہیں-فیڈریکا موگرینی کی اس دھمکی کا جواب دیتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ وہ، کبھی کسی ایرانی کو دھمکی نہ دیں- ایران کے وزیر خارجہ کے اس جواب کے فورا بعد ہی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی محمد جواد ظریف کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کسی روسی کو بھی کوئی دھمکی نہ دی جائے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲