29 اپریل 2015 - 13:38
دو طرفہ احترام کی بنیاد پر گفتگو چاہتے ہیں

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کی پیشرفت میں مغرب کی پابندیوں کا کوئی عمل دخل نہیں رہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پی بی ایس چینل کے ساتھ گفتگو میں اس خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہ پابندیاں ایران کو مذاکرات کی میز تک لانے کا سبب بنی ہیں، کہا کہ اگر امریکی حکومت، ایرانی عوام کا کچھ بگاڑ سکتی تو وہ پابندیاں عائد کرکے کامیاب ہوجاتیں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات کی پیشرفت میں مغرب کی پابندیاں اثر انداز نہیں رہی ہیں۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مغرب کے ساتھ دوطرفہ احترام کی بنیاد پر گفتگو انجام پائے اور ہم مغرب سے دشمنی رکھنا نہیں چاہتے۔

.......

/169