اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ ان افراد کو ملک میں تخریبی اقدامات کے باعث گرفتار کیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی وزارت داخلہ کے بیان میں اس بات کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے کہ ان افراد کو کب گرفتار کیا گیا ہے حتی ان کے الزامات کی نوعیت کی جانب بھی پوری طرح اشارہ نہیں کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ کے فوجی بھی بحرین کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے حکومت مخالفین کو بے بنیاد الزامات پر گرفتار کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بحرین کے عوام ملک میں مورثی آمریت کے خاتمے اور ملک میں ایک عوامی جمہوری حکومت کے قیام کے لئے چار برسوں سے پرامن تحریک چلارہے ہیں۔
.......
/169