اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حمید رضا عراقی نے پیر کے روز ریسرچ آئیل سینٹر میں گیس کی پیداوار سے متعلق تیسری کانفرنس میں کہا کہ آئندہ تین برسوں میں جنوبی پارس فیلڈ کی توسیع کے ساتھ ہی ایران میں گیس کی پیداوار کی شرح، روزانہ ایک ارب مکعب میٹر ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی پیداوار کے ابتدائی دس برسوں میں ہم سال میں تقریبا دو ارب مکعب میٹر گیس پیدا کرتے اور برآمد کرتے تھے لیکن مختلف گیس فیلڈز کی توسیع کے ساتھ ہی اس سال گیس کی پیداواری شرح تقریبا ایک ارب نواسی لاکھ مکعب میٹر ہوگئی ہے جو آئندہ تین برسوں میں تین سو ارب مکعب میٹر سے زیادہ ہوجائے گی۔
حمید رضا عراقی نے ایران میں سوئٹزر لینڈ کےایک وفد اور چیمبر آف کامرس کے ساتھ اس کے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ اس وقت یورپی ممالک نے توانائی کے ذخائر کو متنوع بنانے کے لئے اپنی دلچسپی کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ذخائر میں سے ایک ایران کی قومی گیس کمپنی ہے کہ جس کے ساتھ پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد معاہدے انجام پائیں گے۔
ایران کی نیشنل گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائرکٹر نے کہا کہ گیس کے ذخائر کے پیش نظر ایران کو گیس برآمد کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی اور ایران اس وقت بھی یورپ کو گیس برآمد کرسکتا ہے۔ انہوں نے عراق کو بھی گیس برآمد کئے جانے کے بارے میں کہا کہ اگر عراقی فریق گیس خریدنے کو تیار ہو تو ایران مئی کے مہینے کے اواسط سے گیس برآمدکرنا شروع کردے گا ۔
.......
/169