اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان سے ملحقہ صیہونی حکومت کی سرحدوں پر اس ملک کی بارڈر سیکورٹی فوج کو الرٹ کردیا گیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق فلسطین کی سرحد میں واقع شبعا فارمز کے محور پر صیہونی حکومت کے فوجیوں کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ صیہونی حکومت کی بکتر بند گاڑیاں، انفینٹری فورس اور ٹیکنیکل عملہ مقبوضہ جولان کے "منطقہ الغجر" سے لے کر "جبل الشیخ" تک کے علاقہ میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے- ادھر لبنانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے شہر صیدا اور اس کے مشرقی علاقوں میں واقع دیہاتوں اور عین الحلوہ کیمپ پر نہایت نچلی پروازیں انجام دیں ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲