25 اپریل 2015 - 12:06
کشمیر میں مکمل ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک کشمیری رہنما کی گرفتار کے خلاف ہڑتال بلائی گئی ہے جس کے نتیجے میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک کشمیری رہنما مسرت عالم کی گرفتاری کے خلاف آج وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ حریت رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے چیئر مین جموں و کشمیر مسلم لیگ مسرت عالم کی گرفتاری کے خلاف ہڑتال کی کال پر آج وادی میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند، سڑکیں اور گلیاں سنسان ہیں۔ کسی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے علاقے کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ مسرت عالم کو گزشتہ ہفتے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا ان پر 15اپریل کو ہونے والی ریلی میں پاکستان کا پرچم لہرانے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کا الزام ہے۔

.......

/169