اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوج نے اعلان کیا ہے اس صوبے کے مرکز پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے عدن شہر کے خور مکسر علاقے اور لحج صوبے میں واقع الحوطہ شہر کے ٹیکنیکل کالج پر کئی حملے کئے ہیں۔ سعودی عرب کی فضائیہ نے حجہ صوبے کے حرض شہر پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو یمنی شہری شہید جبکہ نو دیگر زخمی ہوگئے۔ رپورٹوں کے مطابق تعز صوبے کے متعدد علاقوں پر سعودی طیاروں کی جارحیت میں چھے نہتے شہری شہید ہو گئے۔
.......
/169