اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ہفتے کے روز روس کے سرکاری ٹی وی چینل دو کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی حکام کو حق ہے کہ ایران کو ایس تھری ہنڈریڈ میزائیل سسٹم دینے کے مقابلے میں وہ بھی یوکرین کو ہتھیار بھیجیں، لیکن اس طرح کا اقدام غیر تعمیری ہوگا۔ پوتین نے کہا کہ اگر اسرائیلی ساخت کے تباہ کن ہتھیار یوکرین کو دیئے جائیں گے تو اس طرح کا اقدام شدید مقابلے پر منتج ہوگا۔ واضح رہے کہ بعض روسی ذرائع ابلاغ نے حال ہی میں صہیونی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ایران کو ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سسٹم دیئے جانے کی صورت میں اسرائیل بھی یوکرین کو اس کی ضرورت کے ہتھیار فراہم کرے گا۔ صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے اس ٹی وی انٹرویو میں واضح کیا کہ روس ایران کو جو ہتھیار فراہم کرے گا وہ دفاعی ہیں اور وہ کسی بھی صورت میں اسرائیل کی سیکورٹی کے لئے خطرہ نہیں ہیں۔
.......
/169