اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ خالد بن محمد عطیہ نے روزنامہ الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عربوں کو ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات کی ضرورت ہے- عطیہ نے اس سوال کے جواب میں کہ لوزان میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والا ابتدائی معاہدہ اگر جون میں حتمی معاہدے میں تبدیل ہو جائے تو اس کے خلیج فارس اور مشرق وسطی کے بارے میں ایران کی پالیسی پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ کہا کہ ہم خلیج فارس تعاون کونسل میں اس معاہدے کا خیرمقدم کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں حتمی معاہدہ واضح اور شفاف ہوگا-
.....
/169