17 اپریل 2015 - 14:23
صدام ملعون کا سینئر ساتھی عزت الدوری ہلاک+ تصاویر

عراق کی نیوز ایجنسی السومریہ نے آج جمعہ کو الجبوری سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے: عراقی فوج نے حمرین علاقے میں بھاری آپریشن کر کے عزت الدوری کو ہلاک کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبہ صلاح الدین کے گورنر جنرل رائد الجبوری نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے معتوب سابق ڈکٹیٹر صدام حسین کی حکومت کے سینئر اہلکار عزت ابراہیم الدوری صوبہ صلاح الدین میں عراقی فوج اور دھشتگردوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ہلاک ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا: عزت ابراہیم الدوری صوبہ صلاح الدین کے علاقے حمرین میں ہلاک ہوا ہے۔
عراق کی نیوز ایجنسی السومریہ نے آج جمعہ کو الجبوری سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے: عراقی فوج نے حمرین علاقے میں بھاری آپریشن کر کے عزت الدوری کو ہلاک کر دیا ہے۔
عراقی ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی افواج اور دھشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں سابق ڈکٹیٹر صدام حسین کا اہم ساتھی ہلاک ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ عزت ابراہیم الدوری، عراق کے معدوم ڈکٹیٹر صدام حسین کے قریبی ترین اور اہم ترین سینئر اہلکاروں میں سے ایک تھا یہاں تک کہ اسے صدام کا دائیں ہاتھ کہا جاتا تھا۔ صدام کے دور میں وہ عراقی فوج کا کمانڈر ان چیف تھا۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس ملک کے شمالی علاقوں میں جاری تشدد کی کمانڈ کر رہا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲