16 اپریل 2015 - 13:00
ویانا میں آئندہ جوہری مذاکرات

ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان نائـب وزرائے خارجہ اور ماہرین کی سطح پر جوہری مذاکرات آئندہ بدھ سے ویانا میں شروع ہورہے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات کے اس دور میں لوزان بیان کی بنیاد پر جامع جوہری سمجھوتے کا مسودہ تیار کئے جانے کے بارے میں گفتگو ہوگی- ان مذاکرات میں ایران کی جانب سے جوہری امور کے ماہرین کے ساتھ، نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی اور وزارت خارجہ کے ڈائرکٹر حمید بعیدی نژاد، شامل ہوں گے- ان دو روزہ مذاکرات کے بعد اگلا دور، نیویارک میں این پی ٹی اجلاس کے موقع پر منعقد ہوگا- نیویارک اجلاس میں شرکت کےلئے ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف بھی نیویارک کا دورہ کریں گے جہاں وہ اس اجلاس کے موقع پر سمجھوتے کے متن کی نگارش پر بھی گفتگو کریں گے-

.......

/169