اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رائٹرز نيوز ايجنسي كے مطابق، 'محمد جواد ظريف' جو اس وقت اسپين كے دورے پر ہيں نے مزيد كہا كہ اگلے جوہري مذاكرات ميں گروپ 1+5 كے نمائندے اور يورپي يونين كي پاليسي چيف كي موجودگي ميں حتمي جوہري معاہدے كے مسودے كي لكھائي شروع ہوجائے گي.
ايران اور عالمي طاقتوں كے درميان حتمي جوہري معاہدے كے فورم ورك پر اتفاق كے بعد يہ پہلي باقاعدہ نشست ہوگي.
صدر حسن روحاني نے اقتدار سنبھالنے كے بعد سے ايران كے جوہري مسلے كو حل كرنے كے لئے كوششيں جاري ركھيں اور يہي وجہ ہے كہ گزشتہ برس ايران اور گروپ 1+5 كے درميان ايك عارضي جوہري معاہدے طي پايا گيا.
اسلامي جمہوريہ ايران اور گروپ 1+5 كے درميان دو اپريل كو انتہائي حساس مذاكرات كے بعد جوہري معاہدہ كے فريم ورك پر اتفاق ہوگيا.
سوئٹزلينڈ كے شہر 'لوزان' ميں جاري كئي روز سے جاري مذاكرات كے بعد ايران اور عالمي طاقتيں معاہدے پر متفق ہوگئي ہيں.
ايراني جوہري مذاكراتي ٹيم كے سربراہ وزير خارجہ 'محمد جواد ظريف' اور يورپي يونين كي پاليسي چيف 'فيڈريكا مغيرني' نے جوہري مفاہمت كے مشتركہ بيان كا اعلان كرديا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲