13 اپریل 2015 - 19:36
سعودی وزارت خارجہ کا اختیار کس کے ہاتھ میں؟

ایک سعودی مخالف نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سعودی عرب کی نوّے فیصد وزارت خارجہ، سعودی الفیصل کے ہاتھ میں نہیں ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیا کے سب سے پرانے وزیر خارجہ سعود الفیصل کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک سعودی بلاگر نے انکشاف کیا ہے وہ حال حاضر میں دنیا کے بے اختیار ترین وزیر خارجہ ہیں- مجتہد سے معروف اس سعودی مخالف شخصیت نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ سعود الفیصل، ابتک تین بار استعفی دے چکے ہیں اور مختلف بیماریوں کی بناء پر ان کی صحت بھی اب صحیح نہیں ہے- مجتہد ٹوئٹر پر یہ بھی لکھا ہے کہ سعودی الفیصل، محمد بن سلمان اور بن نائف کی ہدایات کو نظر انداز کررہے ہیں مگر پھر بھی ان کا استعفی منظور نہیں کیا جارہا ہے- مجتہد نے اس نکتے پر تاکید کرتے ہوئے کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا نوے فیصد کنٹرول، سعودی الفیصل کے ہاتھ میں نہیں ہے، حیرت کا اظہار کیا ہے کہ پھر بھی کیوں ان کا استعفی قبول نہیں کیا جاتا؟- واضح رہے کہ سعودی عرب کے پچھّتر سالہ سعود الفیصل، سنہ انیس سو پچھتّر سے اپنے ملک کے وزیرخارجہ بنے ہوئے ہیں جبکہ حالی ہی میں انھوں نے امریکہ میں اپنی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کرایا ہے اور وہ اب بھی زیر علاج ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲