اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ جواد ظریف پیرکے دن اسپین کے وزیراعظم ماریا نو راخوی، وزیرخارجہ خوسہ مانوئل گارسیا مارگالو ، کانگریس کے اسپیکر خسوس ماریا پوسادا اور وزیر اقتصاد لوییس دگیندوس سے ملاقات اور گفتگو کے لئے اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ پہنچ رہے ہیں-
ایران کے وزیرخارجہ میڈریڈ کے بعد پرتگال کے دارالحکومت لیسبن جائیں گے-
وزیرخارجہ جواد ظریف کا اسپین اور پرتگال کا دورہ ان ملکوں کے وزرائے خارجہ کے دورہ تہران کے جواب میں انجام پا رہا ہے- اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا اور باہمی تعلقات میں زیادہ سے زیادہ فروغ کی راہوں کا جائزہ لینا ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اتوار کو قزاقستان کے دورے پر تھے جہاں انھوں نے اس ملک کے صدر، وزیرخارجہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات، زراعت اور نقل و حمل سمیت علاقائی تعاون حیسے امور پر تبادلہ خیال کیا-
۔۔۔۔۔۔۔
/169