اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فری اسٹائل کشتی کے تینتالیسویں عالمی مقابلوں کا آغاز امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں واقع فوروم اسٹیڈیم میں اتوار کے روز ہوا تھا- اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کی ٹیموں کے درمیان فائںل مقابلہ ہوا- اس مقابلے میں ایران کی ٹیم نے امریکی ٹیم کو پانچ تین سے شکست دے کر عالمی چمپیئن شپ جیت لی- اس سے قبل ایران کی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم نے بیلاروس ، ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کی ٹیموں کو آٹھ صفر ، سات ایک اور سات ایک سے شکست دی تھی- اسلامی جمہوریہ ایران فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں چھٹی بار عالمی چیمپئین بنا ہے-
.....
/169