12 اپریل 2015 - 11:42
کیوبا کو دھشتگردوں کے حامیوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ

وائٹ ہاوس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ آئندہ دنوں میں کیوبا کو دہشتگردی کے حامی ملکوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کرے گا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسپوٹنیک نیوز کے مطابق کیوبا نے امریکہ کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے کے لئے ایک بنیادی شرط یہ لگائی ہے کہ کیوبا کو دہشتگردی کے حامی ملکوں کی فہرست سے نکال دیا جائے- امریکہ نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ دہشتگردی اور دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کی بحالی میں کسی طرح کا ربط نہیں ہے اور ان مسائل پر الگ الک طریقے سے مذاکرات ہونے چاہییں۔ وائٹ ہاوس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور کیوبا کے حکام نے کیوبا کو دہشتگردی کے حامی ملکوں کی فہرست سے نکالنے کے بارے میں مذاکرات کئے ہیں- اوباما نے کیوبا کے صدر رائول کاسترو سے ملاقات میں کہا ہے کہ اگلے قدم اٹھانے کی تیاری کی جاری ہے اور امریکہ آئںدہ دنوں میں کیوبا کو دہشتگردی کے حامی ملکوں کی فہرست سے نکالنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا- امریکہ اور کیوبا کے صدور نے پاناما سٹی میں براعظم امریکہ کے ملکوں کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی- پچاس برسوں میں امریکہ اور کیوبا کے سربراہوں کی یہ پہلی ملاقات ہے- امریکہ نے کیوبا پر وسیع پابندیاں عائد کر رکھی ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲