30 اگست 2026 - 13:23
شاباک کی مدد سے نیتن یاہو کا بیٹا امریکہ سے فرار

صہیونی داخلی سکیورٹی ادارے شاباک نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو کو امریکہ سے اسرائیل منتقل کیے جانے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،صہیونی داخلی سکیورٹی ادارے شاباک نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو کو امریکہ سے اسرائیل منتقل کیے جانے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

صہیونی میڈیا کے مطابق شاباک نے بتایا کہ یائیر نیتن یاہو کو فلوریڈا میں ایک ’’سنگین اور فوری‘‘ سکیورٹی خطرے کے پیش نظر فوری طور پر امریکہ سے نکال کر اسرائیل واپس لایا گیا۔

چینل 12 کے مطابق شاباک نے خطرے کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ یائیر نیتن یاہو کو اپنی سکیورٹی ٹیم کے تعاون سے فوری طور پر اسرائیل منتقل کیا جائے۔ اس کارروائی میں مدد کے لیے شاباک کے اہلکاروں کو میامی بھی بھیجا گیا۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی حکام کو فلوریڈا میں یائیر نیتن یاہو کے خلاف مبینہ قاتلانہ منصوبے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر امریکہ چھوڑنے کا کہا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یائیر نیتن یاہو نے ذاتی سامان لیے بغیر فلوریڈا سے روانگی اختیار کی اور اسرائیل واپس پہنچ گئے۔ ایک امریکی وفاقی پولیس اہلکار کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کو گزشتہ سال دسمبر میں مبینہ منصوبے کا علم ہوا تھا اور انہوں نے امریکی حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha