اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی کامیابیوں کے پیش نظر بہت سے ممالک نے شام کےتعلق سے اپنے مواقف پر نظر ثانی کرنا شروع کردیا ہے- تیونس کے وزیرخارجہ طیب البکوش نے کہا ہے کہ ان کا ملک، شام میں اپنے سفارتی عملے کو دوبارہ بھیجنا چاہتا ہے- تیونس کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیب بکوش نے کہا ہے کہ شام کےلئے تیونس کے سفارتی وفد کا بھیجا جانا تیونس کے شہریوں کی حفاظت کے لئے نہایت ضروری ہے- تیونس کے وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ شام کی حکومت نے تیونس کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا خیر مقدم کیا ہے- تیونس کے اس فیصلے سے شام مخالف دہشتگرد گروہوں میں برہمی پائی جاتی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲