4 اپریل 2015 - 07:09
کینیا یونیورسٹی پر دھشتگردانہ حملے کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کینیا میں یونیورسٹی پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے جمعے کی رات اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی قوم اور حکومت، کینیا کی قوم اور حکومت بالخصوص اس واقعے کی بھینٹ چڑھنے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش، اور ان سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے- قابل ذکر ہے کہ جمعرات کے دن شمال مشرقی کینیا میں واقع گیریسا یونیورسٹی پر الشباب دہشتگرد گروہ کے حملے میں ایک سو سّتر افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ الشباب گروہ کے خلاف پولیس اور فوج کی پندرہ گھنٹوں کی کاروائی میں اس گروہ کے چار افراد ہلاک اور کم سے کم اناسی زخمی ہوئے ہیں- واضح رہے کہ انیس سو اٹھانوے میں نیروبی میں امریکی سفارتخانے پر الشباب گروہ کے بم حملے کے بعد سے اس گروہ کا یہ سب سے بڑا حملہ شمار ہوتا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲