اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پیر کے دن یمن کے دارالحکومت صنعا پر ہونے والے جارحانہ حملے میں کروز میزائیلوں سے لیس امریکی بحری جہازوں نے تعاون کیا ہے-
رپورٹ کے مطابق پیر کے روز جب سعودی عرب کی سرکردگی میں اتحادی افواج، یمن کے ہتھیاروں کے گوداموں کو تباہ کرنے میں ناکام رہیں تو امریکی بحری بیڑوں نے صنعا پر کروز میزائیلوں سے حملہ کیا-
واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی امریکہ نے یہ کہتے ہوئے حمایت کی ہے کہ یمن پر سعودی عرب کا حملہ، امریکہ کے مفاد میں ہے-
.......
/169