اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون عراق کے اعلی حکام کے ساتھ عراق کے سیکورٹی مسائل کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے دورہ بغداد کا مقصد عراق کی مدد کے لئے اس کی سیکورٹی ضرورتوں کا جائزہ لینا ہے تاکہ عراق سیکورٹی خطروں سے مقابلہ کرسکے۔ بان کی مون اپنے دورہ بغداد میں ان امور سے بھی آگہی حاصل کریں گے کہ حکومت بغداد قومی مصالحت کی کوششوں، دہشتگردی کے خلاف جدوجہد اور مذہبی منافرت سے مقابلہ کرنے میں کس حد تک کامیاب ہوئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے سربراہ جان بوئینر بھی پیر کو بغداد پہنچ رہے ہیں۔ وہ بغداد میں عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ سیلم الجبوری سے ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲