29 مارچ 2015 - 16:21
یمن کا بحران: سعودی جارحیت کے نتائج خطرناک

اقوا متحدہ نے یمن پر سعودی جارحیت کے خطرناک نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس سے دسیوں لاکھ افراد کو پہنچنے والی امداد رک جائے گی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں انسانی امدادی سرگرمیوں کے کو آرڈینیٹر ہوہانس وان در کلاو نے کہا ہےکہ یمن پر سعودی جارحیت سے دسیوں لاکھ افراد کو جنہیں امداد کی ضرورت ہے امداد نہیں پہنج پائے گی- یوہانس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی عوام کو اس وقت انسان دوستانہ امداد کی شدید ضرورت ہے اور یمن کے عوام کو رواں برس میں امداد پہنچانے کے لئے سات سو سینتالیس ملین ڈالر سے زیادہ سرمائے کی ضرورت ہے- یمن میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ گذشتہ برس تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور اس سے اسکولوں، طبی مراکز اور مسجدیں نیز بنیادی تنصیبات تباہ ہوئی ہیں- یوہانس نے کہا ہےکہ یمن میں گذشتہ برس سے جاری بدامنی میں تقریبا ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھرہوئے ہیں-

.......

/169