29 مارچ 2015 - 11:34
ترکی: استنبول میں آل سعود کے خلاف مظاہرہ

ترکی کے شہر استنبول میں آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کر کے یمن پر سعودی عرب کی فوجی جارحیت اور بےگناہ عوام کے قتل عام کی مذمت کی اور یمن کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا- مظاہرین نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور یمن پر سعودی عرب اور امریکا کی کھلی جارحیت کو فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا- مظاہرین نے مظاہرے کے اختتام پر ایک قرارداد میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ یمن پر ہوائی حملوں کو روکنے کے لیے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر دباؤ ڈالیں۔ یہ مظاہرہ پرامن طور پر جاری رہا اور اس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲