28 مارچ 2015 - 18:43
جان کیری کا اشٹائن اور فابیوس سے صلاح و مشورہ

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر اور فرانس کے وزیر خارجہ لوران فابیوس سے لوزان میں ملاقات اور بات چیت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ ہفتے کے روز دوپہر کے وقت بوریواژ ہوٹل پہنچے جہاں انھوں نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے الگ الگ ملاقات سے پہلے اکٹھے دوپہر کا کھانا کھایا اور اس دوران آپس میں صلاح و مشورہ کیا- اس کے بعد جرمن وزیر خارجہ اور پھر فرانسیسی وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی- جس کے بعد امریکہ جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ شروع ہوئی- جس میں ایران کے ایٹمی مذاکرات کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا- واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے پاس حتمی سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے اکتیس مارچ تک کی مہلت ہے- توقع کی جا رہی ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ بھی ان مذاکرات میں شامل ہو جائیں گے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲