اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کے مطابق اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کرانےوالی فلسطینی ٹیم کے سیئر مذاکرات کار صائب عریقات نے بیت المقدس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ایل او کی مجلس عاملہ نے رام اللہ میں ہونے والے اجلاس میں دو ہفتے کا وقت معین کیا ہے تاکہ وہ اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی تعاون ختم کرنے کے لئے حکمت عملی تیارکرسکے۔ واضح رہے کہ اسرائیل سے سیکورٹی تعاون ختم کرنے کا فیصلہ پانچ مارچ کو کیا گیا تھا۔ اوسلو معاہدے کی رو سے، جو انیس سو ترانوے میں اسرائیل اور پی ایل او کے درمیان ہوا تھا، فلسطین اور اسرائیل کی سیکورٹی فورسیز اس بات کی پابند تھیں کہ غرب اردن میں اسرائیل مخالف حملوں کو ناکام بنانے میں تعاون کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲