20 مارچ 2015 - 11:35
منامہ میں بم کا شدید دھماکہ

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نےجمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ یہ بم دھماکہ، جمعرات کی رات، منامہ کے مغرب میں واقع کرانہ کے علاقے میں ہوا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، تاہم اس سلسلے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی- موصولہ رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اہلکاروں نے کرانہ کے علاقے میں گاڑیوں کی آمدورفت کو روک دیا- قابل ذکر ہے کہ بحرین، جنوبی خلیج فارس میں واقع ہےجہاں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑا تعینات ہے- آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی جانب سے گذشتہ چار برسوں سے پرامن مظاہروں کی سرکوبی جاری ہے- آل خلیفہ کی حکومت بحرین کے عوامی مظاہروں کے خلاف طاقت کے استعمال کیلئے نہ صرف بحرینی سیکورٹی فورسز، بلکہ سعودی عرب کے فوجیوں سے بھی استفادہ کررہی ہے- بحرین کے عوام، اپنے حقوق کی بحالی اور سیاسی اصلاحات نیز جمہوریت کی برقراری کا مطالبہ کررہے ہیں اور اسی قصور میں انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے-

.......

/169