اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے لبنانی ویب سائٹ" العہد" کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ تہران کے لئے یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ اسے اس بات کا اطمینان حاصل ہوجائے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ ایٹمی سمجھوتے کی مغرب پابندی کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات میں، مقابل فریق میں سیاسی عزم و ارادےکا ہونا ضروری ہے۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ ایران کے لئے اچھا سمجھوتہ وہی ہوگا جس میں مکمل طور پر غیر قانونی پابندیاں اٹھالی جائیں اور این پی ٹی کے رکن کی حیثیت سےایٹمی ٹیکنالوجی سے پرامن استفادے کے ایران کے قانونی حقوق کا اعتراف کیا جائے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کے نیشنل انٹیلیجنس ادارے کی سالانہ رپورٹ میں حزب اللہ کا نام دہشت گردی کے خطرات کی فہرست سے نکالے جانے کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان رپورٹوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے کیوں کہ حزب اللہ کبھی بھی کسی بھی ملک کے لئے نہ تو خطرہ رہی ہے اور نہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲